پاکستان پیپلزپارٹی کے باونویں یوم تاسیس کے موقع پر سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا پیغام

کراچی: پیپلزپارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو وفاق پاکستان کی علامت ہے وفاق پاکستان کو مضبوط تر کرنے کا عزم کرتے ہیں پیپلزپارٹی کے سکڑنے کی بات کرنے والے دیکھ لیں کہ ہماری جماعت کی یوم تاسیس کی مرکزی تقریب آزاد کشمیر میں ہورہی ہے پیپلزپارٹی آج بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پیپلزپارٹی کے باونویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے بانی بھٹو شہید کے فلسفے پر آج بھی عمل پیرا ہے شہید بی بی اس پیغام کو لیکر آگے چلیں اور آج بلاول بھٹو زرداری شہید بھٹو کے فلسفے کے محافظ ہیں ہم نے کبھی سیاست کو ریاست پر مقدم نہیں سمجھا ریاست ہے تو سب کچھ ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی مضبوط پارلیمنٹ کی خواہاں ہے جس کے لئے ماضی میں بھی اور آئندہ بھی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ بیرسٹر مرتضی ٰوہاب کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی کے باونویں یوم تاسیس کے موقع پر اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ اپنی نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک مضبوط پاکستان کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔