ٹی وی ڈرامہ تم میرے پاس ہو کی کہانی پر تنقید کا سلسلہ جاری

ٹی وی ڈرامہ تم میرے پاس ہو کی کہانی پر تنقید کا سلسلہ جاری۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے تبصروں میں میڈیا کی مشہور شخصیت عامر ملک نے کہانی پر اپنے اعتراضات اٹھا دیے ۔ انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ ایک عورت بغیر نکاح کے ایک غیر مرد کے ساتھ رہنے چلی جاتی ہے . ایسا مغربی معاشروں میں تو ہوتا ہے مگر یہاں یہ ایک پاکستانی ڈرامے کی کہانی ہے اور عوام اس لیونگ ریلیشن شپ کو نظر انداز کر کے سابقہ شوہر کے ایک تھپڑ کا جشن منا رہے ہیں اور اسوقت اس ڈرامے کی ریٹنگ انتہا کو چھو رہی ہے۔


ہمارے معاشرے کی یہ سلو پوائزنگ کافی عرصے سے کی جا رہی ہے اور آہستہ آہستہ ایسے حرام رشتے ہمیں اپنے گردو نواح نظر آنے لگے ہیں . تفصیل میں نہیں جاؤں گا مگر ۔۔۔۔۔۔سوچنے کا مقام ہے۔۔ تازہ مثال لاہور میں حرا کے قتل ہے جو اپنے بہنوئی کے ساتھ نہ جانے کب سے ناجائز تعلقات میں چل رہی تھی اور شادی سے 3دن پہلے بہنوئی نے ہی قتل کر دیا۔ کہاں قوم کی غیرت جا کے ڈوب کر مر گئی ہے؟ یہ ہم کس ماحول اور کس اسلام کو فروغ دے رہے ہیں؟