صوبائی وزیر سہیل انور سیال کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن بھرپور متحرک

محکمہ اینٹی کرپشن ایسٹ زون کی کارروائی
بے نظیر بھٹو شہید یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام میں کروڑوں روپے کی خوردبرد
دو افسران کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ضمیر عباسی
صوبے کے 17اضلاع میں تربیت دینے والے اساتذہ اور زیر تربیت افراد کے نام پر اور خرد برر کی جا رہی تھی
متعدد یوتھ ڈیولپمنٹ مراکز کا وجود صرف کاغذات کی حد تک محدود
کرا چی:اینٹی کرپشن ایسٹ زو ن نے کا روا ئی کر تے ہو ئے بینظیر بھٹو شہید یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام میں خوردبرد پر دو افسرا ن کو گرفتا ر کر کے مقدمہ در ج کرلیا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹراینٹی کرپشن ضمیر عبا سی کے مطا بق صوبے کے 17 اضلاع میں تربیت دینے والے اساتذہ، زیرتربیت افراد کے نام پر خوردبرد کی جارہی تھی اور یہ خوردبرد پروگرام کے ڈسٹرکٹ افسران گھوسٹ مراکز کے مالک پرائیویٹ افسران کے ذریعے کر رہے تھے اس ضمن میں فراڈ کیلئے مختلف افراد کے قومی شناختی کارڈ جمع کیے جاتے تھے اور انہیں تربیت کیلئے انرولڈ ظاہر کیا جاتا تھا۔

تحقیقات کے دوران متعدد یوتھ ڈیولپمنٹ مراکز صرف کاغذات میں پائے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ضمیر عباسی کہ مطا بق تحقیقات کے نتیجے میں بی بی ایس وائی ڈی میں کروڑوں روپے کی خوردبرد سامنے آئی ہے اور اس ضمن میں مقدمہ درج کر کے دو افسران فیصل انصاری اور ارسلان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔وا ضح رہے کہ گرفتار ملزم فیصل انصاری کراچی ایسٹ کا مینجر ہے جس کے پاس ضلع ویسٹ کا اضافی چارج بھی ہے۔خر د بر د کے حوالے سے ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا جبکہ دیگر اضلاع میں بھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں روانہ کی جائیں گی۔