تیز رفتار کار گیس پائپ لائن سے ٹکرا گئی

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان و مال کوبھی نقصان پہنچانے کا سبب بن جاتے ہیں۔

روس میں ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک کار ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کر رہا تھا کہ کار پر قابو نہ رکھ سکا اور یوں بے قابو کار گیس پائپ لائن سے جا ٹکرائی جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

یوں گاڑی میں آگ لگنے پر ڈرائیور نے پھرتی دکھائی اور گاڑی سے بروقت نکل کر خود کو جانی نقصان سے بچا لیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم حادثے کے باعث شہر میں کئی گھنٹوں تک گیس کی فراہمی معطل رہی