اداکار فیصل قریشی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

معروف ٹی وی اداکار فیصل قریشی ڈرامے کی ریکارڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے ۔

فیصل قریشی کوکراچی میں ڈرامے کی ریکارڈنگ کے دوران ربر کی گولی لگی ہے
اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ حفاظتی اقدامات میں کوتاہی ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ خدا نے بڑے نقصان سے بچایا ہے ۔

واضح رہے کہ اداکار فیصل قریشی ’’بشرمومن‘‘،’’میری ذات ذرہ بے نشاں‘‘ سمیت لاتعداد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکے ہیں