دوسرا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں عبرتناک شکست کے بعد ہملٹن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے میزبان ٹیم کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کپتان جو روٹ کا پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کارآمد رہا اور انگلش ٹیم نے محض 39 رنز پر کیوی ٹیم کی دو وکٹیں حاصل کرلیں جس کے بعد ٹام لیتھم اور راس ٹیلر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 153 پر پہنچایا۔

دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز نیوزی لینڈ نے چائے کے وقفے تک 3 وکٹ پر 173 رنز بنا لیے ہیں، اوپنر ٹام لیتھم 101 اور ہنری نکولس 5 رنز کیساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

کیوی ٹیم کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں جیت راول نے 5، کپتان کین ولیمسن 4 اور راس ٹیلر نے 53 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 2 اور اسٹورٹ براڈ نے ایک وکٹ حاصل کی
دوسرے ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں نے دو دو تبدیلیاں کی ہیں۔ انگلینڈ نے کرس ووکس اور زک کرولی کو ٹیم میں شامل کیا جبکہ کیوی ٹیم نے میٹ ہنری اور ڈیرل مچل کو کھلایا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 62 رنز سے شکست دی تھی