ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

ایڈیلیڈ میں پنک بال سے کھیلے جارہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے اور مہمان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 118 رنز بنا لیے ہیں۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دوسرے سیشن کا کھیل بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا ہے
چ میں پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے ابتداء میں ہی 8 کے مجموعی اسکور پر برنز کی وکٹ حاصل کر لی تھی جس کے بعد آسٹریلیا کی جانب سے محتاط بیٹنگ جاری ہے۔

اس سے قبل ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پنک بال سے کھیلے جارہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل، عمران خان اور نسیم شاہ کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

ان تینوں کھلاڑیوں کی جگہ موسیٰ خان، محمد عباس اور امام الحق کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے
ٹیسٹ کیپ ملنے کے بعد موسی خان کا کہنا تھا کہ میرے لیےبہت اعزاز کی بات ہے کہ میں نے اتنے بڑے کھلاڑی سے ایک اہم ٹیسٹ میں ٹیسٹ کیپ حاصل کی ہے۔

موسی نے کہا کہ میں اپنا پورا فوکس بولنگ پر رکھوں گا اور اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کروں گا۔
میچ میں پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے شان مسعود، امام الحق، اظہر علی ( کپتان)، بابر اعظم، اسد شفیق، افتخار احمد، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس اور محمد موسیٰ شامل ہیں۔

پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس ہار جانے کے بعد بتایا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو وہ بھی پہلے بولنگ کرنے کو ترجیح دیتے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پانچوں دن بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے