حسن علی کمر کے بعد پسلیوں کے درد میں مبتلا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کمر کے بعد پسلیوں کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی کی کرکٹ میں واپسی مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے، سینٹرل پنجاب کی ٹیم انتظامیہ نے بھی حسن علی کو ٹیم سے ریلیز کر دیا ہے
حسن علی قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کے نویں راؤنڈ کا میچ کھیلنے کے لیے کراچی گئے تھے، تاہم میچ سے قبل انہوں نے پسلیوں میں تکلیف کا بتایا تھا