انٹرنیشنل ٹریڈ شو کے نام پر ایف پی سی سی آئی (FPCCI) کا نام استعمال کر کے امریکی ویزوں کا فراڈ کرنے والے دو گروپ لڑ پڑے

ایم پاک نامی ٹیکساس کی ایک کمپنی کا FPCCI کے فرنٹ مین گروپ کے خلاف ٹیکساس ہیوسٹن کی عدالت میں مقدمہ درج جنہوں نے 70 سے زیادہ امریکی ویزوں کا فراڈ کیا اور پاکستانی مصنوعات اور ٹریڈ کو رسوا کیا ۔
مقدمہ میں مرزا اختیار بیگ اور FPCCI کے فرنٹ مین اور اوصاف نامی اخبار کے ڈائریکٹر سید تراب شاہ ، نور الحسن ، جنید عمر خان ، سید امیر اللہ حسینی ، یو ایس پاک ٹریڈ ڈیویلپمنٹ کونسل کے علاوہ John / Johnny / Dose شامل ہیں۔  یو ایس ٹریڈ ڈیویلپمنٹ کونسل پانچ مہینے پہلے سید تراب شاہ اور اس کے ساتھیوں نے ایک امریکی بچے کے نام پر جعل سازی سے قائم کی تھی اور خود اس کے ڈائریکٹر بن گئے تھے۔ سید تراب شاہ گروپ پاکستانی ٹریڈ ، مصنوعات کے لئے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایک بہت بڑا خطرہ ہے جو کہ امریکی ویزوں کے لئے پاکستانی FPCCI کے فرنٹ کو استعمال کرتا ہے جس سے پاکستان اور امریکی ٹریڈ میں عدم اعتماد کی وجہ سے ٹریڈ متاثر ہو سکتی ہے۔