میاں طارق جاوید کے بڑے بھائی میاں محمد اشرف کا جسد خاکی آج اسکاٹ لینڈ سے صبح 10 بجے قومی ایئرلائن کےذریعے لاہور پہنچے گا 

کراچی: سینئر صحافی،  اینکر پرسن اور کراچی پریس کلب سینئر ممبر میاں طارق جاوید کےبڑے بھائی میاں محمد اشرف جن کااتوار کو ایڈنبرا اسکاٹ لینڈ میں انتقال ہو گیا تھا انکا جسد خاکی آج صبح10 بجے قومی ائرلائن کےذریعے لاہور پہنچے گا جس کے بعد آج شام بعد نماز عصر انکی نماز جنازہ 237 گ ب شورکوٹ کینٹ میں میں ادا کی جائیگی جس کے بعد میاں محمد اشرف کے جسد خاکی کو ان کے آبائی قبرستان میں والدین کے پاس سپردخاک کیا جائے گا سیا سی سماجی رہنماؤں اور صحافتی حلقوں کی جا نب دو ماہ میں میاں طارق جاوید سے انکی ہمشیرہ اور بڑے کے انتقال جیسے سانحات پر اظہار تعزیت کیا گیا اور انکی فیملی کیلئے دکھ لی اس مشکل گھڑی میں صبر جمیل کی دعا کی۔