اپنے والد، بھائی، بہن اور بھابی کو قتل کرنے والا ملزم ماجد ولد محمد یونس گرفتار

مانسہرہ : تھانہ صدر کی حدود شاہ خیل گڑھی میں اپنے والد، بھائی،بہن اور بھابی کو قتل کرنے والے ملزم  ماجد ولدمحمد یونس کو پولیس نے گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق مورخہ 27 اگست 2019کو تھانہ صدر کی حدود شاہ خیل گڑھی میں ایک دلخراش واقع رونما ہوا جس میں ایک ہی خاندان کے 04 اشخاص کو ایک سنگ دل شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔۔اور ملزم ماجد ولدمحمد یونس اور اسکی بیوی سعدیہ زوجہ ماجد وقوعہ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر رپورٹ کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا۔ اس دلخراش واقع کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس اور کہرام مچ گیا۔ آر۔پی۔او ہزارہ جناب ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل (ستارہ شجاعت) کی خصوصی ہدایات پر ڈی۔پی۔او مانسہرہ زیب اللہ خان ، ایس۔پی انوسٹی گیشن مانسہرہ محمد عارف جاوید، ڈی۔ایس۔پی ہیڈکواٹرز بشیر خان ، سب انسپکٹر منیر خان oii، سب انسپکٹر فیاض خان اور حفیظ انچارج ٹیکنیکل ونگ سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی۔ مقدمہ میں نامزد مین ملزم ماجد کو ٹیکنیکل ذرائع استعمال کرکے ایس۔ایچ۔او تھانہ صدر انس خان نے دوران کومنگ آپریشن گرفتار کرلیا۔