درندہ صفت شخص نے معذور خاتون کو بھی نہیں بخشا

کراچی  : گلشن اقبال کے نجی اسپتال میں داخل معذور خاتون کے ساتھ وارڈ بوائے کی زیادتی کی کوشش۔ متاثرہ خاتون کا شوہر اپنی بیوی کو گزشتہ روز طبیعت بگڑ جانے پر نجی اسپتال میں لے کر گیا۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ آئی سی یو میں داخل کرنا پڑے گا۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ آپ لو گ جائیں ہم مریض کا خیال رکھیں گے۔ صبح جب شوہر آیا تو اس کی بیوی رو رہی تھی اس نےبتایا کہ اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی۔ پولیس کو اطلاع دی فوری کارروائی کی گئی۔  وارڈ بوائے گلشن کو میری بیگم نے شناخت کیا۔  پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ  کا مقدمہ گلشن اقبال پولیس اسٹیشن میں خاتون کے بھائی علی قوی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں وارڈ بوائے کو دروازہ بند کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وارڈ بوائے نے اعتراف کرلیا ہے کہ اس نے خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی۔