پرندوں نے بادل جیسا منظر تخلیق کردیا

ہر شام کو بیک وقت ہزاروں پرندوں کے گھر واپس جانے کا نظارہ تو ہر کسی نے دیکھا ہوگا لیکن ایسا نظارہ شاید ہی پہلے آپکی نظروں سے گزرا ہو۔

آئرلینڈسے منظر عام پر آنے والی اس وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے بیک وقت ہزاروں پرندوں پر مشتمل یہ جھنڈ غروبِ آفتاب کے وقت اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

آئرلینڈ کی کاؤنٹی Tipperaryمیں آسمان پر اْڑتے ہزاروں کی تعداد میں پرندے گرد وغبار کے طوفان کی شکل لیے ہوئے ہیں لیکن بار بار اپنا رْخ اور فارمیشنزتبدیل کرتا یہ غول دور سے جیسے آسمان پر ہلتی جلتی شکلیں تبدیل کرتے بادل کا سا حسین منظر پیش کررہا ہے