آل لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام یونین آلپو کا پہلا باقاعدہ الیکشن۔۔ محترمہ بشریٰ آراٸیں چئیر پرسن، صدر نور فاطمہ اور فرحت سلطانہ جنرل سیکریٹری منتخب

الیکشن کمیٹی کے فراٸض مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی اور سینٸیر صحافی لبنی جرار نے انجام دٸیے ۔ معروف مزدور رہنما کرامت علی نے منتخب 30 عہدیداروں سے حلف لیا

آل لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام یونین آلپو ، عورتوں پر مشتمل ٹریڈ یونین کی حیثیت سے منفرد یونین ہے جس کی ممبران کم تر آمدنی والے طبقے سے ہے۔ لیبر لیڈر کرامت علی
ہر طرح کے نامساعد حالات میں گھر گھر صحت کی سہولت پہنچانے کا جو خواب بے نظیر بھٹو شہید نے پیش کیا اسے شرمندہ تعبیر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کیا اور یونین کا پہلا باقاعدہ الیکشن اس سفر کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ چئیرپرسن آلپو یونین، بشریٰ آرائیں۔

آل لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام یونین آلپوکی پہلی منتخب مجلس عاملہ نے حلف برداری کی تقریب کا انعقاد یونین کی آٹھویں اسمبلی میں بہ مقام آرٹس کائونسل کراچی ،4 جنوری 2024 کو کیا جس میں سندھ کے تمام اضلاع سے 600 سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز ، سول سوسائٹی کے ارکان اور ٹریڈ یونینز کے نمائندوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام نیشنل آرگینیزیشن فار ورکنگ کمیونیٹیز (نائو کمیونیٹیز) نے آکسفیم کے پراجیکٹ وومن وائس اینڈ لیڈرشپ پروگرام کے تعاون سے کیا۔
یہ اپنی نوعیت کی ایک اہم تقریب تھی جو بہت سی ایکٹیویٹیز کے نتیجے میں سامنے آئی۔ نائو کمیونیٹیز نے یونین کی ممبر شپ مہم، یونین کے بائی لاز اور انتخابی مہم کا انعقاد کیا آج اس یونین کے رجسٹرڈ ممبران کی تعداد 3000 سے بڑھ کر 7817 ہوگئی ہے۔ جمہوری عمل کا تسلسل قائم رکھتے ہوئے اس کے باقاعدہ الیکشنز کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک غیر جانب دار الیکشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس کی سربراہی مشھور سیاسی رہنما اور پیپلز لیبر بیورو کے چئیر پرسن جناب حبیب الدین جنیدی نے کی جب کی جنرل سیکریٹری کے فرائض مشھور صحافی محترمہ لبنیٰ جرار نے ادا کیئے ۔
اس غیر معمولی تاریخی تقریب سے مشھور آرٹ پرفارمر محترمہ شیما کرمانی، عورت فائونڈیشن کی ریزیڈنٹ ڈائیریکٹر مہناز رحمان، سندھ کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وومن کی چئیر پرسن نزہت شیریں، ایکٹیویسٹ ملکہ خان، مشھور دانشور ڈاکٹر جعفر احمد، واپڈا یونین کے چئیر پرسن جناب لطیف نظامانی، یو این آئی کے ترجمان فصیح الدین، نیشنل لیبر کائونسل کےلیاقت ساہی، پاکستان فشر فوک فورم کے جنرل سیکریٹری سعید بلوچ، انسانی حقوق کے چئیر پرسن اسد اقبال بٹ، مشھور ٹریڈ یونینیسٹ مرزا مقصود احمد، ایڈیشنل ڈائیریکٹر جنرل ڈاکٹر خالد میمن، پی ڈی، ایل ایچ ڈبلیوز پروگرام ڈاکٹر فرحانہ میمن آر ایم این سی ایچ ، محکمہ صحت اور نائو کمیونیٹیز کی ایگزیکیٹیوو ڈائیریکٹر محترمہ فرحت پروین صاحبہ نے خطاب کیا۔
پروگرام کے آخر میں معروف مزدور رہنما جناب کرامت علی نے منتخب مجلس عاملہ سے ان کے عہدوں 2023 -2025 کا حلف لیا۔ خواتین کی بڑی تعداد جو خود اس یونین کی ممبر ہیں ۔ مجلس عاملہ کے کل 30 ارکان میں سے میں صرف 4 مرد عہدیدار جب کہ باقی خواتین ہیں جب کہ مجلس عاملہ میں بہ طور چئیر پرسن محترمہ بشریٰ آرائیں، جنرل سیکریٹری جناب فرحت سلطانہ، صدر جناب نور فاطمہ سمیت کل 27 خواتین شامل ہیں جو کسی بھی ٹریڈ یونین میں اپنی مثال آپ ہے۔ پروگرام کے آخر میں چئیر پرسن بشری آرائیں نے بھرپور خطاب کیا اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دیرینہ مسئلے سروس اسٹرکچر کی مجوزہ کاپی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اے ڈی جی ڈاکٹر خالد اور پی ڈی ڈاکٹر فرحانہ میمن کو پیش کی۔
==========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC