ایل اوسی:بھارت نےاسرائیلی ساختہ گائیڈڈ میزائل نصب کردیئے

بھارتی فوج نے اسرائیل سے 240 اسپائک ٹینک شکن میزائل اور 12 لانچرز ہنگامی بنیادوں پر حاصل کیے ہیں، ان میزائلوں کو پاک بھارت کنٹرول لائن پر نصب کیا جائے گا۔

یہ میزائل شیلٹرز اور بنکروں کو تباہ کرنے کے لیے بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں، جب کہ ان اسپائک ٹینک شکن میزائلوں کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ انہیں رات کے دوران بھی کارروائی کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان اینٹی میزائل سسٹم میں ایسے آلات بھی نصب ہوتے ہیں، جو سرحدوں پر جاسوسی کا کام کرتے ہیں۔ 100 جنریشن فائر اینڈ فورگیٹ ویپن سسٹم سے تعلق رکھنے والے یہ میزائل سسٹم اپنی مثال آپ ہیں، اور جدید سسٹم سے لیس ہیں۔ یہ 4 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں