جے یو آئی (ف) کے رہنمامفتی کفایت اللہ پر نامعلوم افراد کاحملہ

جے یو آئی (ف ) کے رہنما مفتی کفایت اللہ اسلام آباد سے مانسہرہ آرہے تھے کہ بیدڑہ انٹر چینج کے قریب نامعلوم ملزمان نے مفتی کفایت اللّٰه کی گاڑی کو ٹکر مار کر روکا اور 5 افراد نے آہنی راڈ سے حملہ کر کے مفتی کفایت اللّٰه، انکے 2 بیٹوں اور ایک ساتھی کو زخمی کردیا ۔ حملے کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے۔
مفتی کفایت اللہ اور تمام زخمیوں کو کنگ عبداللّٰه ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے