اپوزیشن عوامی حمایت کھو چکی، اب 4سال انتظارکرے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی اورپارٹی ترجمانوں کااجلاس ہوا جس میں معاشی ٹیم نے معیشت میں حاصل کامیابیوں پربریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پرترجمانوں کوبریف کیا جب کہ وزیراعظم نے فارن فنڈنگ کیس پرحقائق عوام کےسامنےلانےکی ہدایت کی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن فنڈنگ کیس سےمتعلق عوام کوگمراہ کررہی ہے، ہم نےپارٹی فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں سب تفصیلات جمع کرائی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نےمنی لانڈرنگ سےپیسہ بنایا جب کہ تحریک انصاف کادامن صاف ہے۔وزیراعظم نے ترجمانوں کو عوام کے سامنے تمام حقائق رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کل اسد عمر اور فرخ حبیب پریس کانفرنس کریں گے اور فارن فنڈنگ کیس کےقانونی پہلوؤں سےعوام کوآگاہ کیاجائےگا۔