وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چین کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چین کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

* 40 رکنی وفد کی سربراہی چین کے سابق سفیر مسٹر شا زوکانگ کر رہے ہیں، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

* 40 رکنی وفد میں چین کے سرکاری اور نجی شعبے کی معروف کمپنیوں کے سربراہ شریک

* وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزیر سعید غنی، ناصر شاہ، اکرام اللہ دھاریجو، مرتضیٰ وہاب، چیئرپرسن پی اینڈ ڈی ناہید شاہ، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، فنانس سیکریٹری، سیکریٹری تعلیم، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری توانائی، سیکریٹری زراعت شریک

* سندھ میں براہ راست سرمایہ کاری اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے حوالے سے بہترین جگہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* سندھ میں سرمایہ کاری کے بہترین ریٹرن ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ہم سرمایہ کاروں کیلئے بہتریں سہولیات اور مراعات فراہم کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

* وفد نے ہائوسنگ سیکٹر، زراعت، پانی، ہائیڈرو پاور میں سرمایہ کاری دلچسپی ظاہر کی، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

* وفد نے کراچی میں ڈیسالینیشن، گندے پانی کی ٹریٹمنٹ، گھریلو فضلہ کو ضائع کرنا، صنعتی اور گھریلو فضلہ کی ٹریٹمنٹ، گرین انرجی پلانٹ لگانے میں دلچسپی ظاہر کی

* وفد نے انڈسٹریل پارک، کول انرجی، سولر اور ونڈ ا انرجی، وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم، سیف سٹی، میڈیسن فیکٹریز لگانے کی بھی پیشکش کی

* وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف شعبوں کے سربراہوں کو انویسٹمینٹ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ اپنے شعبوں کے منصوبوں کی تفصیلات طئے کرنے کی ہدایت

* اجلاس میں مختلف گروپس بنائے گئے جو متعلقہ شعبوں میں کام کریں گے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ