برج کنسلٹنٹ کے زیرِ اہتمام HIV/AIDS کے عالمی دن کے موقع پر واک اور سیمینار کا انعقاد

برج کنسلٹنٹ کے زیرِ اہتمام HIV/AIDS کے عالمی دن کے موقع پر واک اور سیمینار کا انعقاد  کراچی ( ) برج کنسلٹنٹ کے زیرِ اہتمام HIV/AIDS کے عالمی دن کے موقع پر 30 نومبر 2019 کو ایک روزہ سیمینار اس سال کی تھیم “Community Make Difference” ہے۔ اس موقع پر برج کنسلٹنٹ کے چیف ایگزیکٹو اور ممتاز ماہر HIV/AIDS ڈاکٹر پروفیسر شرف علی شاہ خصوصی لیکچر دیں گے۔ اس موقع پر HIV/AIDS کے متاثرہ مریض ان کے فیملی ممبران، بچے، ٹرانس جینڈر اور دیگر این جی اووز اور ڈاکٹر حضرات بھی موجود ہوں گے۔ ڈاکٹر شرف علی شاہ گذشتہ 30 دہائیوں سے زیادہ HIV/AIDS کی روک تھام اور پوری دنیا میں HIV/AIDS کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں بھی خدمات فراہم کررہے ہیں۔ ڈاکٹر شرف علی شاہ نے کہا کہ ہم ہر سال HIV/AIDS کے عالمی دن پر سیمینار اور واک کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔ یکم دسمبر کو HIV/AIDs کا عالمی دن ہے۔ ہم اس دن تمام مکاتب فکر کے افراد کے ساتھ مل کر ایک واک کا اہتمام بھی کریں گے جو برج کنسلٹنٹ کے مرکزی آفس سے ہوتی ہوئی نرسری اور واپس برج کے آفس پر اختتام پذیر ہوگی۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں