گورنر سندھ کی جانب سے علما (ILMA) یونیورسٹی کے لیے ایک ملین روپے گرانٹ کا اعلان

کراچی :  گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا ضرورت اس امر کی ہے کہ ذہین طلبہ و طالبات کو بھی جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے۔ اس ضمن میں گورنر سندھ نے علما یونیورسٹی میں زیر تعلیم ذہین اور ضرورت مند طلباءو طالبات کو اسکالرشپ دینے کے لئے ایک ملین کی گرانٹ کا اعلان کیا۔یہ بات انہوں نے علما یونیورسٹی کے 14ویں کانووکیشن کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کہی۔ گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میڈل حاصل کرنے والوں میں زیادہ تعداد طالبات کی ہے،


ضرورت اس بات کی ہے کہ معاشرے کی بہتری اور ترقی کے لئے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وزیراعظم اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ میرٹ پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہی بہترین معاشرے کی تشکیل دی جاسکتی ہے۔ اس ضمن میں وزیراعظم نے اقرباءپروری، پسنداور ناپسند کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فیصلے کئے جن کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عالمی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان 2024 ء تک ا ±ن ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا جن پر دنیا کی معیشت کا 70فیصد دارومدار ہوگا۔ بعدازاں گورنر سندھ نے امتیازی نمبروں میں پاس ہونے والے طلباءو طالبات میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے دئے جبکہ مختلف شعبہ جات میں نمایا خدمات سر انجام دینے والے افراد میں ایکسلینسی ایوارڈ بھی دیئے۔