سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے آٹھویں اجلاس کا انعقاد

سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے آٹھویں اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔اجلاس کے دوران اتھارٹی کی اب تک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس نے سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے مالی سال برائے 2019 2020 کے بجٹ کی منظوری دی ۔اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے سماجی بہبود اور ا تھا رٹی کے چیئرپرسن سید اعجاز علی شاہ شیرازی نے کی ۔ اجلاس کے دوران اتھارٹی کے ڈائریکٹر جرنل عظیم الرحیم خان میو نے ممبران کو اتھارٹی کی کارکردگی اور اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی ۔اجلاس کے شرکاء نے اتھارٹی کی اب تک کی کارکردگی اور اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور ڈائریکٹر جنرل کے اقدامات کو سراہا ۔اجلاس میں محکمہ قانون اور محکمہ سماجی بہبود کے سیکرٹری سمیت اعلی افسران نے شرکت کی حجر اس کے آخر میں صوبائی مشیر سید اعجاز شاہ شیرازی نے چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے افسران میں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیں۔