صوبائی حکومت نے اسلام آباد میں ورلڈبینک کے ساتھ 1.980 بلین ڈالرز کے ایک قرضے کے معاہدے پر دستخط

کراچی (26 نومبر 2019) صوبائی حکومت نے اسلام آباد میں ورلڈبینک کے ساتھ 1.980 بلین ڈالرز کے ایک قرضے کے معاہدے پر دستخط کیے۔اس معاہدے میں کمپیٹیٹیو اینڈ لیوایبل سٹی آف کراچی (سی ایل آئی سی کے) کے 24 ملین ڈالرز، کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپرومنٹ پروگرام (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) کے 100 ملین ڈالرز پہلے مرحلے کے لیے ،دیگر تین مراحل کے لیے 500 ملین ڈالرز ہر ایک کے لیے جوکہ مجموعی طورپر 1.6 بلین ڈالرز بنتے ہیں۔ کراچی موبیلیٹی پروجیکٹ (یلو لائن بی آرٹی ایس) کے380 ملین ڈالرز شامل ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سیکریٹری بلدیات روشن شیخ نے سی ایل آئی سی کے ، کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی پروجیکٹس کے لیے دستخط کیے جبکہ سیکریٹری ٹرانسپورٹ غلام عباس ڈیتھو نے یلو لائن پروجیکٹ پر سندھ حکومت کی جانب سے دستخط کیے ۔ وفاقی وزیر برائے معاشی معاملات حامد اظہر ، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک الانگوان، سیکریٹری ای اے ڈی نور محمد اور سیکریٹری اسپور ٹس کے پی کے نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ