عمران طاہر کا عبدالقادر کو جذباتی انداز سے خراج عقیدت

انٹرویو میں عمران طاہر کا کہنا تھا کہ عبدالقادر میرے والد کی طرح تھے اور میں اُن کے بہت قریب تھا، انہوں نے مجھے باؤلنگ کے گُر سکھائے جس پر میں تاحیات اُن کا شکر گزار رہوں گا۔

عمران طاہر کاکہنا تھا کہ عبدالقادر جیسا باؤلر دوبارہ نہیں آئے گا، میرے لیے اُن کا دنیا سے جانا بہت بڑا صدمہ تھا کیونکہ انتقال کی خبر سُن کر ایسا محسوس ہوا جیسے اپنے والد کو کھو دیا۔