چین میں ڈرونز کے ذریعے دلچسپ نظارہ

چین میں ڈرون شو کا انعقاد کیا گیا جس میں جگمگ کرتے ڈرونز کے دلچسپ نظارے نے دیکھنے والوں کوحیران کردیا۔

اس ڈرون شو میں ایل ای ڈی لائٹ سے مزین تقریباََ تین سو ریموٹ کنٹرول ڈرونز کو ایک ساتھ آسمان پر اُڑایا گیا۔

جگمگ کرتے ڈرونز کی خوبصورت فارمیشن کچھ اس انداز میں ترتیب دی گئیں کہ ہر طرف روشنی بکھر گئی جبکہ یوں جگنو کی طرح آسمان پر روشنی بکھیرتے ڈرونز کی شاندار فارمیشن دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی