سرخ لائن عبورکی تو تمہیں تباہ کردینگے، ایرانی جنرل کی امریکا اور اتحاد کو دھمکی

ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے ملک میں مظاہروں پر امریکا اور اتحادیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر وہ سرخ لائن عبور کرینگے تو ہم تمہیں تباہ کردینگے‘وہ تہران میں حکومت کی حمایت میں ہونیوالے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی‘پاسداران انقلاب چیف نے کہاکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بہانے ایرانی قوم پر حملہ کیا گیا‘انہوں نے امریکا‘برطانیہ‘ بحرین‘ اسرائیل اور سعودی عرب کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئےکہاکہ ہم آپ کی ہر حرکت کا جواب دینگے‘ہمارے تحمل کی بھی حد ہے‘ اگر جواب دینے کا فیصلہ کر لیا تو دشمن کہیں محفوظ نہیں ہوگا‘اس موقع پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف حکومت مخالف مظاہروں کی مذمت کی گئی۔