ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے استعفیٰ دے دیا

ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔طارق کھوکھر نے مشرف ٹرائل سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاق کی درخواست دائر کی تھی۔طارق کھوکھر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران اپنا استعفی پیش کیا۔ان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ میرا ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ کیس کی پیروی کروں۔
واضح رہے کہ طارق کھوکھر نے گزشتہ روز وزارت داخلہ کی جانب سے سابق صدر جنرل (ر) پرویز   مشرف کے خلاف  غداری کیس کا فیصلہ رکوانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔