نیشنل گیمز: سندھ تھروبال ٹیم گولڈ میڈل جیتے پر بے حد خوش

نیشنل گیمز میں سندھ کی تھروبال ٹیم گولڈ میڈل جیتے پر بے حد خوش ہے، کراچی میں ان کے اعزاز میں سیلیبریشن سیشن ہوا۔

خواتین میں مقبول ترین گیم تھرو بال میں قومی ہی نہیں بین الاقوامی ایونٹ میں بھی پاکستانی تھرو بالر خواتین بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

حال ہی میں ہونے والے نیشنل گیمز کے تھرو بال ایونٹ میں سندھ کی خواتین نے شاندار کامیابی حاصل کی اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔

جیتنے والی پلیئرز کے اعزاز میں کراچی میں زبردست تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کو انعامات بھی دیئے گئے۔

پلیئرز کا کہنا تھا کہ ملک میں مقابلوں کا رجحان بڑھے گا تو ٹیلنٹ بھی نکھر کے سامنے آئے گا۔

آرگنائزر نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ بہت ہے، بس سہولتوں کا فقدان ہے۔