(ایف پی سی سی آئی) کے انتخابات برائے سال 2020 کے سلسلے میں مختلف چیمبرز اور ایسوسی ایشنزنے یونائٹڈ بزنس گروپ کے نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے انتخابات برائے سال 2020 کے سلسلے میں مختلف چیمبرز اور ایسوسی ایشنزنے یونائٹڈ بزنس گروپ کے نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔انتخابی مہم کے سلسلے میں یو بی جی کے مرکزی جنرل سیکریٹری زبیر طفیل،سدرن کے چیئرمین خالد تواب،ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر کے لیے یو بی جی کے امیدوار محمد حنیف گوہر اور یوبی جی کے دیگر عہدیداران سے مختلف ایسوسی ایشنز اور چیمبرز کے عہدیداران نے ملاقاتیں کرکے یو بی جی کے نامزد امیدواروں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ملاقات کرنے والی ایسوسی ایشنز میں پاکستان کاٹن فیشن ایپرل مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کراچی،پاکستان ٹینر ایسوسی ایشن کراچی،پاکستان لیدر گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کراچی،سیالکوٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری،ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کراچی،میرپورخاص چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پنجاب،سوات چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پی کے،پاکستان کراپ پروٹیکشن ایسوسی ایشن ملتان،پاکستان ہوٹلز ایسوسی ایشن کراچی،پاکستان کینوس اینڈ ٹینٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور،راولپنڈی چیمبرآف اسمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری،اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندے شامل تھے۔ ملاقات میں ایسوسی ایشنز اور چیمبرزکے عہدیداران نے ایف پی سی سی آئی کے دسمبر میں ہونے والے انتخابات میں یو بی جی کے نامزد امیدواروں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یو بی جی کی قیادت ایس ایم منیر اور افتخار ملک کی پاکستان کی تاجر برادری کے لیے گراں قدر خدمات ہیں انھوں نے تاجروں کے مسائل حل کرنے اور ان کے فلاح وبہبود کے لیے دن رات کام کیا ہے۔انھوں نے یقین دلایا کہ وہ یوبی جی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔اس موقع پر زبیر طفیل،خالد تواب اور محمد حنیف گوہر نے کہا کہ27 دسمبر کو ہونے والے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں یو بی جی کے امیدوار بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ یو بی جی کی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ پاکستان بھر سے چیمبرز اور ایسوسی ایشنوں کی جانب سے یو بی جی امیدواروں کی حمایت اس امر کی عکاس ہے کہ تاجر برادری یو بی جی کے حمایت یافتہ ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ علاوہ ازیں یو بی جی کے نامزد امیدوار محمد حنیف گوہر،زبیر باویجا،شعیب احمد،زاہد عمر،طارق حلیم اور جاوید خلیلی نے انتخابی مہم کے سلسلے میں چیئرمین پاکستان انٹرنیشنل فریٹ فاروڈرز ایسوسی ایشن اظہارالحق قمر،چیئرمین ایئر کارگو ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان محسن اے ڈھارسی سے ملاقات کرکے انھیں یو بی جی کے منشور سے آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر اظہارالحق قمر اور محسن ڈھارسی نے غیر مشروط طور پر یوبی جی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
شکریہ۔
محمد حنیف گوہر گلزار فیروز
چیف کوارڈینیٹر، یونائیٹڈ بزنس گروپ، یو بی جی الیکشن سیل۔ ترجمان،یونائیٹڈ بزنس گروپ، (یو بی جی)
موبائل:0321-9223676 موبائل: 0321-8261426