وفاق اسپرے کے لیے مزید تین جہاز اور 32 گاڑیاں سندھ کو فراہم کرے،صوبائی حکومت کا وفاق کو خط

وفاق اسپرےکے لیے مزید تین جہاز اور 32 گاڑیاں سندھ کو فراہم کرے،صوبائی حکومت کا وفاق کو خط
ٹڈی دل سندھ میںفصلوں کو بڑا نقصان پہنچا سکتی ہے، چاروں ڈیوژن کے تمام اضلاع کے لیے الگ الگ 8, 8گاڑیاں دی جائیں,وزیر زراعت سندھ اسماعیلراہو
خیرپور, نارو,صالح پٹ اور شہید بینظیرآباد میں اسپرے کہ لیے بھیجا گیا جہاز خراب کھڑاہے, اسماعیلراہو کا وفاق کو خط
کراچی(اسٹافرپورٹر)سندھ میں ٹڈی دل کا فصلوں پر حملہ, صوبائی حکومت نے وفاق کو خط لکھ کر ٹڈیدل کے اسپرے کے لیے تین جہاز اور 32 گاڑیاں مانگ لیں.وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہونے مزید خط میں وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ وفاق فورن اسپرے کے لیے مزید تین جہازاور 32 گاڑیاں سندھ حکومت کو فراہم کرے، ایک جہاز سے چاروں ڈیوژن کے تمام اضلاع میںاسپرےنہیں ہوسکتا، ٹڈی دل کاخاتمہ کرنےکی ادویات باہر سے منگوانا بھی وفاق کی ذمہداری ہے.انہوں نے کہا کہ شہید بینظیرآباد, لاڑکانہ, سکھر اور میرپورخاص میں ٹڈی دل مزیدبڑھ رہی ہے, وفاق نے فوراً مدد نہ کی تو ٹڈی دل سندھ میںفصلوں کو بڑا نقصان پہنچا سکتی ہے،تمام اضلاع کے لیے الگ الگ 8, 8گاڑیاں دی جائیں, تاکہ ٹڈی دل کا خاتمہ کیا جاسکے, وفاقسندھ حکومت کی کوئی مدد نہیں کررہا، گزشتہ سال سندھ میں بارشیں پڑنے سےفصلوں کو نقصان پہنچا تھا جس کے لیے وفاق کو قحط زدہ علاقوں میں زرعی قرض معافکرنے کے لیے خط لکھا مگر دس ماہ گزرگئے, جواب نہیں دیاگیا. اسماعیل راہو نے کہاکہ سندھ حکومت ٹڈی دل سے متاثر علاقوں کے لیے33 کروڑ مختص کرچکی ہے, کئی اضلاع میںاپنی مدد سے اسپرے بھی کروایا ہے مگر ابھی بھی ٹڈی دل موجود ہے,مگرخیرپور, نارو,صالح پٹ اور شہید بینظیرآباد میں اسپرے کہ لیے بھیجا گیا جہاز خراب کھڑاہے,وفاقصحرا ئی علاقوں میں اسپرے کرنے کے لیے سندھ کو 3 مزید جہاز فراہم کرے.اسماعیل راہونے خط میں کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کہ لیے وفاق نے نہ اٹھائے توآئندہسال فصل کو بہت نقصان ہوسکتا ہے,وفاق نے خراب ایک جھازسندھ کو دیا ہے باقی جھازپنجاب میں کھڑے کردیے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں