نیشنل اسٹیڈیم کے عقب میں واقع واٹربورڈ کی اراضی پر کارروائی ،واٹربورڈ کی قیمتی زمین پر قبضہ کی کوشش ناکام

کراچی (    )ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی ہدایات پر واٹربورڈکی نیشنل اسٹیڈیم کے عقب میں واقع واٹربورڈ کی اراضی پر کارروائی ،واٹربورڈ کی قیمتی زمین پر قبضہ کی کوشش ناکام بنادی گئی ، تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے موصولہ ایک اطلاع پر واٹربورڈ کے عملے کو نیشنل اسٹیڈیم کے عقب میںواقع واٹربورڈ کی قیمتی اراضی پر قبضہ اور غیرقانونی تعمیرات کےخلاف فوری ایکشن کی ہدایت کی ،ان ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایگزیکٹیوانجینئرسی اوڈی اخلاق احمد راجپوت،اسسٹنٹ ایگزیکٹیوانجینئرآصف علمداراورنجیب احمد چیف سیکورٹی آفیسر میجر (ر) نواز گوندل کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور جاری تعمیراتی کام رکوادیا ،واٹربورڈکے افسران کے طلب کرنے پر شاہراہ فیصل تھانہ کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور قبضہ کی کوشش ناکام بنادی گئی ، بعدازاں قیمتی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے بااثر افراد کو پولیس اپنے ہمراہ تھانہ لے گئی، واٹربورڈ نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی اور مقدمہ کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانہ میں درخواست جمع کرادی ہے،واضح رہے کہ بااثر ملزمان واٹربورڈ کی تقریباً دیڑھ ایکڑ اراضی کے ایک حصے پر تعمیرات کررہے تھے جسے ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایات پرفوری کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا گیا ہے۔

ہینڈآو ¿ٹ نمبر(pro-kwsb.11.19 ´(25,25, رضوان حیدر انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں