اوآئی سی کے مستقل انسانی حقوق کمشن کا خصوصی اجلاس شروع

اوآئی سی کے مستقل انسانی حقوق کمشن کا خصوصی اجلاس شروعاجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے گا.سردار مسعود خان صدر آزاد جموں و  کشمیر کا اسلامی تعاون تنظیم کےمستقل  انسانی حقوق کمشن سے خطاب.صدر آزاد کشمیر نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے آگاہ کیا:کشمیریوں کیلئے ہر دن یوم سیاہ ہے.کشمیریوں کی  حمایت پر مستقل انسانی حقوق کمشن کے شکر گزار ہیں  5 اگست. اور اسکے  بعد کی صورتحال  انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا بھی مستقل انسانی حقوق کمشن نوٹس لے.  100 دن کے کرفیو اور بندشوں نے کشمیریوں کی زندگی کو شدید مشکلات سے دوچار کیا ہوا ھے. دنیا کو اس بدترین صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہئے. اس صورتحال کا حل صرف حق خوداردیت میں موجود ھے.او آئی سی کی کشمیریوں کی حمایت پر شکر گزار ہیں.  مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا بھر کے انسانی حقوق کی اداروں کو نوٹس لینا چاہئے.ھندوستان انسانی حقوق کے اداروں بشمول اوآئی سی اور میڈیا  کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے تاکہ دنیا کو اصل صورتحال کا علم ہو.ھندوستان نے اب تک او آئی سی کے وفد کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی.کشمیریوں کو او آئی سی سے بہت امیدیں وابستہ ھیں اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی حالت زار پر ایک ڈکومینٹری بھی دکھائ گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں