سینئر صحافی، اینکر پرسن اور کراچی پریس کلب کے ممبر میاں طارق جاوید کے بڑے بھائی میاں محمد اشرف کا انگلینڈ میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا

کراچی : سینئر صحافی ۔اینکر پرسن اور کراچی پریس کلب کے ممبر میاں طارق جاوید کے بڑے بھائی میاں محمد اشرف جن کا انگلینڈ میں اتوار کی شام طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا تھا ان کا جسد خاکی جمعرات کی صبح 10 بجے قومی ائرلائن پر گلاسگو انگلینڈ سے براہ راست لاہور پہنچے گا جس کے بعد جمعرات کو ہی بعد نماز عصر انکی نماز جنازہ 327 گ ب شورکوٹ کینٹ میں ادا ہوگی جس کے بعد انکو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جا ئے گا ملک کے صحافتی سیاسی مذہبی اور سماجی حلقوں کی جانب سے میاں طارق جاوید اور انکی فیملی سے اس سانحہ ارتحال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے کراچی اور شورکوٹ کینٹ میں انکی رہائش گاہ پر تعزیت کیلئے بڑی تعداد عزیز رشتہ دار دوست احباب علاقائی عمائدین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں اظہار تعزیت کے ساتھ مرحوم میاں محمد اشرف کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئےدعائیں کی جا رہی ہیں۔ مرحوم میاں محمد اشرف طویل عرصے سے گردوں کےعارضے میں مبتلا تھے 2000 میں ان کا کڈنی ٹرانس پلانٹ ہواتھاجس کےبعد انھیں شوگر کا عارضہ بھی لاحق ہو گیا تھاگزشتہ 3 سال سے مرحوم میاں محمد اشرف کے گردے کام کرنا چھوڑ گئے تھے جس کے بعد انکے انگلینڈ میں ہی ڈائلیسس جاری تھے گذشتہ دنوں کے دل کا بھی کامیاب آپریشن ہواتھا ایک ماہ سے طبعیت زیادہ خراب ہونےکے باعث ایڈنبرا اسکاٹ لینڈ کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے جہاں ہارٹ اٹیک کے باعث ان کا انتقال ہوگیا