سمندر بھول جائیں، انڈور ویو پر سرفنگ کے مزے اُڑائیں

برلن میں ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے انڈور ویو سرفنگ پول کھل گیا۔

عام طور پر ایڈونچر کے شوقین منچلے سمندر کی بُلند لہروں پر سرفنگ کرتے نظر آتے ہیں لیکن اب سرفنگ کے لیے سمندر جانے کی ضرورت نہیں۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایڈونچر کے شوقین منچلوں کے لیے انڈور ویو سرفنگ پول کھول دیا گیا ہے جہاں منچلے سرفنگ کے مزے لے سکیں گے۔

اس مصنوعی ویو پول میں6 اعشاریہ 1میٹر بلند لہریں بنتی ہیں اور یوں منچلے سرف بورڈ کے ذریعے سرفنگ کر سکتے ہیں۔