ہزاروں لیگو برکس سے بنا برلن کا اولمپک اسٹیڈیم

11 سالہ برطانوی بچے نے ہزاروں لیگو برکس سے برلن اولمپک اسٹیڈیم کا ماڈل بنا دیا۔

دنیا بھر کے اسٹیڈیم میں مختلف کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن ایک برطانوی بچے نے تو اسٹیڈیم کا ماڈل ہی بنا دیاہے۔

برطانیہ کے ٹاؤن Crawley سے تعلق رکھنے والے11سالہ Joe Bryant نامی بچے نے برلن کے اولمپک اسٹیڈیم کا ماڈل بنانے کی ٹھانی اور ہزاروں پلاسٹک کے رنگ برنگی لیگو برکس سے اسٹیڈیم کا خوبصورت ماڈل بنا ڈالا۔

واضح رہے کہ Joe Bryant نے یہ ماڈل بنانے کا آغاز صرف پانچ سال کی عمر سے کیا اور اس مقصد کے حصول کے لیے اُس نے برلن اولمپک اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا تھا۔