محمد وسیم پاکستان میں باکسنگ لیگ کروائیں گے

پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے پاکستان میں باکسنگ لیگ کروانے کا اعلان کر دیا۔

محمد وسیم پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے پُر عزم ہیں، جس کا اظہار انہوں نے پاکستان واپسی پر کیا۔

دو روز قبل دبئی میں ہونے والی اہم فائٹ میں محمد وسیم نے تین مرتبہ ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ چیمپیئن رہنے والے میکسیکو کے گانیگان لوپیز کو شکست دیکر جیت اپنے نام کیمتحدہ عرب امارات سے واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم کا کہنا تھا کہ بڑی فائٹ تھی جسے جیت کر بہت خوشی ہوئی اور پاکستان کا نام روشن کرنے پر فخر ہے۔

انہوں نے ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ پاکستان میں بہت جلد باکسنگ لیگ کروانے کا اعلان بھی کیا۔

جیت کے ساتھ وطن واپسی پر باکسر محمد وسیم کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے