3 ماہ میں تبدیلی کی یقین دہانی سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا بڑا دعویٰ

فضل الرحمان نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے کہ انھیں 3 ماہ میں تبدیلی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، تسلیم کر لیا گیا ہے کہ حکومت نہیں چل سکتی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ رہبر کمیٹی نے حکومتی ٹیم سے کہا تھا کہ ہمیں استعفیٰ یا برابر کی چیز چاہیے، ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ برابر کی چیز ہمیں حاصل ہونے جا رہی ہے۔

فضل الرحمان نے انٹرویو میں ’برابر کی چیز‘ کی بھی وضاحت کی ہے، انھوں نے کہا کہ برابر کی چیز 3 ماہ میں الیکشن کا انعقاد ہے۔جے یو آئی سربراہ نے ایک اور آل پارٹیز کانفرنس بلا لی ہے، اس سلسلے میں انھوں نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی میں شرکت کا اعلان بھی کر دیا ہے۔