)نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں 185 طلباء و طالبات کے درمیان لیپ ٹاپس تقسیم کر دیئے۔

لاہور(جنرل رپورٹر)نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں 185 طلباء و طالبات کے درمیان لیپ ٹاپس تقسیم کر دیئے۔اس موقع پر سینڈیکیٹ کے سینیئر ممبر سید فرخ شاہ، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پروفیسر ڈاکٹر شمسہ ہمایوں، ڈین آف پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ملک، پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن سید جمال شاہ، پروفیسر ڈاکٹر عالیہ زاہد، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نورین اکمل، پرنسپل شاہدرہ ٹیچنگ کالج خدیجہ ارشاد اور طلباء و طالبات و والدین نے شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانہ سے کیا گیا۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ طلباء و طالبات کے درمیان لیپ ٹاپ کی تقسیم کی کامیاب تقریب کے انعقاد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے تمام طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لیپ ٹاپس طلباء و طالبات کو مزید علم حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ ہمارے بچوں کو قرآن مجید پر ریسرچ کرنی چاہئے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ آج طلباء و طالبات کے درمیان ان کی کامیابی پر لیپ ٹاپس تقسیم کئے جا رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کو علم اور ایمان کی طاقت سے نوازے۔ آمین۔
وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سینیئر ممبر سینڈیکیٹ سید فرخ شاہ کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کی آج کامیابیاں والدین کی دعاؤں کی بدولت ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور ملحقہ طبی اداروں کے طلباء و طالبات کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
===================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC