ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے کہا ہے کہ ایمانداری اور محنت کے ساتھ اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہونا سرکاری ملازم کیلئے باعث فخر اور عزاز کی بات ہے۔


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے کہا ہے کہ ایمانداری اور محنت کے ساتھ اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہونا سرکاری ملازم کیلئے باعث فخر اور عزاز کی بات ہے۔ ملازمین کسی بھی ادارے / محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جو اس ادارے کا کا نظام احسن طریقہ سے چلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پیشہ مسیحائی سے وابستہ افراد ساری عمر دوسروں کو فیض پہنچاتے اور کبھی ریٹائر نہیں ہوتے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہونے والی ہیڈ آف میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رخسانہ حمید (PMO گریڈ 20)، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پبلک ہیلتھ پریکٹسز ڈاکٹر محمّد حسین چیمہ (PMO گریڈ 20) اور ایڈمن افسر ممتاز احمد (گریڈ 17) کے اعزاز میں منعقد ہونے والی فیئر ویل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈین انسٹیٹیوٹ نے ریٹائر ہونے والے افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے کو ترقی دینے اور انسٹیٹیوٹ میں تعلیم و تحقیق کے کام کو آگے بڑھانے میں بہت نمایاں کردار ادا کیا اور انکی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائیگا۔ڈاکٹر زرفشاں طاہر کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی ادارے اور محکمہ جات عوامی خدمت اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے وجود میں آتے ہیں جن سے عام آدمی کی توقعات وابستہ ہوتی ہیں اور سرکاری ملازمین کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور عوامی توقعات پر پورا اتریں تاکہ انصاف پر مبنی ایک نظام قائم ہو سکے جو کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے نا گزیر ہے۔ اس موقع پر ریٹائر ہونے والے افسران کو یادگاری شیلڈ ز بھی پیش کی گئیں۔ مذکورہ افسران نے انکی ریٹائر منٹ پر تقریب منعقد کرنے اور یادگاری شیلڈ ز دینے کو عزت افزائی قرار دیتے ہوئے ڈین پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر اور تمام اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔
===================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC