بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم وصولی کے لیئے آنے والی خواتین کی تذلیل ناقابل برداشت ہو چکی، انتظامیہ اس توہین آمیز سلوک کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے


لیاقت پور (وحید رشدی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم وصولی کے لیئے آنے والی خواتین کی تذلیل ناقابل برداشت ہو چکی، انتظامیہ اس توہین آمیز سلوک کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار ضلعی نائب صدر سنی تحریک احسان الحق قادری اور سٹی لیاقت پور کے رہنما ظفر اقبال گجر نے کیا انہوں نے کہا کہ صبح سویرے سے رات گئے تک ہر ریٹیلر شاپ پر خواتین کی تذلیل ہو رہی ہے ان کے بیٹھنے کی معقول جگہ ہے نہ ان کی سیکیوریٹی کا خاطرخواہ انتظام کیا جاتا ہے جبکہ بہت سی خواتین کو بدطینت شاپ مالکان کی طرف سے ہراسانی کا بھی سامنا ہے انہوں نے کہا کہ ہر ریٹیلر شاپ پر خاتون ہیلپر کی موجودگی لازمی قرار دی جائے جو اقساط حاصل کرنے والی عورتوں کے ساتھ عزت واحترام کے ساتھ پیش آئے حکومت اور بی آئی ایس پی حکام خواتین کی اس بےتوقیری کے خاتمہ کے لیئے مربوط پالیسی تشکیل دیں

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC