ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرعادل رحمان کی ہدایات اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد عمران ساجد کی زیرِ قیادت ریسکیو 1122 لیاقت پور کی طرف سے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لیاقت پور کے طلباء کے لئے پاکستان لائف سیور پروگرام ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا

لیاقت پور (وحید رشدی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرعادل رحمان کی ہدایات اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد عمران ساجد کی زیرِ قیادت ریسکیو 1122 لیاقت پور کی طرف سے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لیاقت پور کے طلباء کے لئے پاکستان لائف سیور پروگرام ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ابتدائی طبی امداد، مرہم پٹی، مصنوعی طریقے سے دل کی بحالی، بہتے ہوئے خون کو روکنے کے متعلق تفصیلی طور پر بتایا اور اس کا عملی مظاہرہ کروایا گیا ٹریننگ کا مقصد شرکاء کو ایمرجنسی ہینڈلنگ کے متعلق آگاہی دینا تھا تاکہ دورانِ ایمرجنسی ریسکیو 1122 کے پہنچنے تک وہاں پر موجود لوکل کمیونٹی جائے حادثہ پر موجود زخمیوں کی فوری مدد کر سکیں اور قیمتی انسانی جانوں کو بر وقت بچا کر محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC