فیملی کی اجازت سے گھر میں بچے کی پیدائش کروائی گئی پیدائش کے عمل کے بعد دونوں زچہ بچہ کو محفوظ و تندرست ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا

لیاقت پور(وحید رشدی) ریسکیو 1122 لیاقت پور کو چک نمبر 50 عباسیہ سے ڈلیوری کیس کی ایمرجنسی کال موصول ہوتے ہی پواٸنٹ پرتعینات قریبی ایمبولینس پر ریسکیور محمد طارق ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن اور عبداللہ ریسکیو ڈرائیور نےفوری رسپانس کیا اور موقع پرپہنچ کر 28 سالہ زوجہ بلال کوابتدائی طبی امداد کی فراہمی شروع کی تاہم مریضہ کا زچگی کا وقت مکمل ہوچکا تھا فیملی کی اجازت سے گھر میں بچے کی پیدائش کروائی گئی پیدائش کے عمل کے بعد دونوں زچہ بچہ کو محفوظ و تندرست ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا اہل خانہ نے ایمبولینس سروس اور ریسکیورز کی دستیابی کو تحصیل لیاقت پور کے لیئے بہت بڑی نعمت قراردیا اور دونوں ریسکیورز کے کام کو خوب سراہا اور ڈھیروں دعاٸیں دیں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ریسکیو 1122 عمران ساجد نے کہا کہ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن ادارے کے ماتھے کا جھومر ہیں،

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC