میاں طارق جاوید کے بڑے بھاٸی انتقال کر گۓ

سینئر صحافی، اینکر پرسن اور کراچی پریس کلب کے ممبر میاں طارق جاوید کے بڑے بھائی میاں محمد اشرف کا انگلینڈ میں اتوار کی شام طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا”انا للہ وانا الیہ راجعون“ مرحوم میاں محمد اشرف طویل عرصے سے گردوں کےعارضے میں مبتلا تھے 2000 میں ان کا کڈنی ٹرانس پلانٹ ہواتھاجس کےبعد انھیں شوگر کا عارضہ بھی لاحق ہو گیا تھاگزشتہ 3 سال سے مرحوم میاں محمد اشرف کے گردے کام کرنا چھوڑ گئے تھے جس کے بعد انکے انگلینڈ میں ہی ڈائلیسس جاری تھے گذشتہ دنوں کے دل کا بھی کامیاب آپریشن ہواتھا ایک ماہ سے طبعیت زیادہ خراب ہونےکے باعث ایڈنبرا اسکاٹ لینڈ کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے جہاں ہارٹ اٹیک کے باعث ان کا انتقال ہوگیا کراچی سیمت ملک بھر کی صحافی برادری کی جانب سے میاں طارق جاوید سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا اور انکے بڑے کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کی گئیں جبکہ ان اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گٸ