پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں دیسی گھی اور کھویا یونٹس سیمپلنگ مہم مکمل،نتائج جاری

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں دیسی گھی اور کھویا یونٹس سیمپلنگ مہم مکمل،نتائج جاری  428دیسی گھی اورکھویا یونٹس کی چیکنگ،ناقص انتظامات پر 20سیل،8کی پروڈکشن اصلاح تک بند695کلو ملاوٹی کھویا200کلو بناسپتی گھی،154 کلو خشک پاؤڈر،50کلو سوجی اور بھاری مقدار میں کیمیکل برآمد سیل کیے گئے یونٹس پر کھوئے میں سکمڈ ملک،ویجیٹیبل آئل اور خشک پاؤڈر کی ملاوٹ کی جا رہی تھی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹیملاوٹی کھوئے اور جعلی دیسی گھی کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔کیپٹن(ر)محمد عثمانملاوٹ زدہ اور ناقص اشیائے خورونوش کی تیاری کسی بھی سطح پرنہیں ہونے دیں گے۔چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویربٹلاہور24نومبر:ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر)محمدعثمان کی ہدایت پر ڈیری سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں دیسی گھی اور کھویا یونٹس کی سیمپلنگ مہم کے نتائج جاری کردیے ہیں۔ ممنوعہ اور مضر صحت اجزاء کے استعمال پر یونٹس کوسیل جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر جرمانے اور وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دیسی گھی اور کھویا یونٹس سیمپلنگ مہم مکمل کرنے کے بعدنتائج جاری کر دیے ہیں۔لاہور زون میں 139،راولپنڈی 55،ملتان میں 37اور مظفر گڑھ زون میں 32پروڈکشن یونٹس کو چیک کیا گیا۔صوبہ بھر میں 428دیسی گھی اورکھویا یونٹس کی چیکنگ کے دوران مضر صحت اجزاء کے استعمال پر 20 کو سیل جبکہ 8کی پروڈکشن اصلاح تک بند کردی گئی ہے۔اسی طرح ناقص انتظامات پر64کو جرمانہ جبکہ معمولی نقائص پر 324کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ڈیری سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران695کلو ملاوٹی کھویا،200کلو بناسپتی گھی،154 کلو خشک پاؤڈر،50کلو سوجی اور بھاری مقدار میں کیمیکل برآمدکیے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سیل کیے گئے یونٹس پر کھوئے میں سکمڈ ملک، ویجیٹیبل آئل اور خشک پاؤڈر کی ملاوٹ کی جا رہی تھی۔بناسپتی گھی میں کیمیکل اورکھلے رنگ ڈال کر جعلی دیسی گھی تیا رکرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔کیپٹن(ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ منافع کے لالچ میں بناسپتی گھی میں مصنوعی فلیور اور خوشبو ڈال کر دیسی گھی کے نام پر مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے۔ملاوٹی کھوئے اور جعلی دیسی گھی کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ملاوٹ زدہ اور ناقص اشیائے خورونوش کی تیاری کسی بھی سطح پرنہیں ہونے دیں گے۔چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ نے عوام سے گزارش کی کہ عوام بازار کی نسبت گھر کی بنی اشیائے خورونوش کو ترجیح دیں۔                                             ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں