پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں ٹی-20 سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ زندگی کے ہر شعبے میں پاکستانی خواتین کو صف اول میں دیکھنا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا۔

کراچی / اسلام آباد (05 دسمبر 2023) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں ٹی-20 سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی-20 میں شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی ہے۔

میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے تہینتی پیغام میں کہا کہ نیوزیلینڈ سیریز میں ہماری ویمن کرکٹ ٹیم کی فتح پوری قوم کے لیے باعث مسرت اور فخر ہے۔ انہوں نے فاطمہ ثنا اور سعیدہ اقبال سمیت تمام ٹیم کو شاندار پرفارمنس پر خراج تحسین پیش کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ زندگی کے ہر شعبے میں پاکستانی خواتین کو صف اول میں دیکھنا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا۔
=====================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC