پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکورکی ہدایت پر مہنگائی کے سہراب گوٹھ،کورنگی اور لیاری میں مظاہرے

پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکورکی ہدایت پر مہنگائی کے سہراب گوٹھ،کورنگی اور لیاری میں مظاہرے
غیر جمہوری حکومت میں تیل 56روپے کلو سبزیاں سستی ملتی رہی جمہوری حکومت میں مہنگی کیوں؟: عبدالحاکم قائد
والدین بچوں کے پیٹ کی فکر کریں یا تعلیم کی،پی ٹی آئی کی لائی ہوئی تبدیلی نے قوم کا بیڑہ غرق کردیا ہے:سردار ذوالفقار
معاشی خوشحالی لائے بغیر حکومتیں نہیں چل سکتیں: حامد صدیقی،کرسی بچانا ہے تو عوام کو سستی اشیاء دینا ہوگی:کلیم اللہ ملک
یہ حکومت ہے کرکٹ کا میدان نہیں:عمیر صدیقی، ملک کو مزیدقرضوں تلے دبا کر قوم کو بھکاری بنادیا ہے: فضل ربی خان
خان صاحب عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلیں:عارف جلب،زیادہ ٹیکس وصولی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں دیا جارہا:سعید اللہ سعیدل

کراچی ( ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور کی ہدایت پر مہنگائی کے خلاف سہراب گوٹھ،کورنگی اور لیاری میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے سامنے منعقدہ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے کہا کہ جب غیر جمہوری حکومتوں میں ڈالر کو کنٹرول کرکے پاکستانی روپے کی قدر بڑھا کر عوام کو 56روپے فی کلو گھی و تیل اور سستے داموں آٹا، چینی،سبزیاں ملتی رہی تو جمہوری حکومت میں اس قدر ظالمانہ مہنگائی کیوں؟ موجودہ حکومت ماضی کی حکومتوں سے زیادہ ٹیکس بھی وصول کررہی ہے اس کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں دیا جارہا۔کیا موجودہ حکومت میں بھی کرپشن جاری ہے۔عوام کو ریلیف کی فراہمی وفاقی اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ملک میں معاشی خوشحالی لائے بغیر کسی کی بھی حکومت نہیں چل سکتی،کرسی بچانا ہے تو عوام کو سستی اشیاء دینا ہوگی۔ اس موقع پرسہراب گوٹھ کے قائمقام صدر سعید اللہ سعیدل نے بھی خطاب کیا جبکہ پاسبان سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر سینئر رہنماحاجی عبدالستار،نوروز خان،عبدالقیوم،انجینئر عبدالرزاق،محمد اسلام و دیگر بھی موجود تھے۔ضلع کورنگی کے زیر اہتمام PS-95میں واقع الہیا مسجد کے سامنے،PS-96کورنگی نمبر 3-1/2،PS-98بلا چورنگی،مرتضیٰ چورنگی میں منعقدہ مظاہرے سے پاسبان کراچی کے جنرل سیکریٹری سردار زوالفقارنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بڑھتی جارہی ہے اور حکمران صرف بیانات کے ذریعے ہی معاملات چلارہے ہیں۔ عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی عملی اور موٗثر اقدامات کے بغیر نہیں مل سکتی۔آٹا مہنگا،چینی مہنگی،ٹماٹر مہنگا،سبزیاں مہنگی،بجلی مہنگا،گیس مہنگی، پی ٹی آئی حکومت کی لائی ہوئی تبدیلی نے قوم کا بیڑہاغرق کردیا ہے۔ عام آدمی کے لئے جینا مشکل ہوگیا ہے۔ والدین بچوں کے پیٹ کی فکر کریں یاان کے بہتر مستقبل، تعلیم وعلاج معالجے کی۔اس موقع پر پاسبان کراچی کے نائب صدر حامد صدیقی، ضلع کورنگی کے صدر کلیم اللہ ملک،جنرل سیکریٹری عمیر صدیقی،رابطہ سیکریٹری طارق انجم، مطلوب خان اور یوسی 28کے آرگنائز رمحمد وقاص نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ماہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے مگر بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں کی جارہی۔ وزیراعظم عمران خان صاحب حکومت نہیں سنبھل پارہی تو چھوڑ دیں عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلیں۔ یہ حکومت ہے کرکٹ کا میدان نہیں۔پاسبان لیاری لیمارکیٹ موسیٰ لین کے زیر اہتمام منعقدہ مظاہرے سے پاسبان پی ایس 107کے صدر فضل ربی خان،سینئررہنما عارف جلب،یاسین میمن،کامران خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو مزیدقرضوں تلے دبا دیا اور قوم کو بھکاری بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی سطح پرمظاہروں کامقصد عوام کو متحد کرکے مہنگائی کے خلاف مضبوط مہم چلا نے کے لئے تیار کرنا ہے۔اب عوام اپنے حقوق لئے بغیر چھین سے نہیں بیٹھیں گے۔اس موقع پر شرکاء نے بینر اٹھا رکھے تھے جس پر ”مہنگائی ختم کرو یا پھر کرسی چھوڑ دو“ کے نعرے درج تھے #
جاری کردہ:پاسبان پریس انفارمیشن سیل