پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول نے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں منعقدہ آل پاکستان بین الکلیاتی

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول نے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں منعقدہ آل پاکستان بین الکلیاتی
مبا حثہ جیت لیا

اسلام آباد 24 نومبر، 2019 ء: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول نے پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں منعقدہ بین الکلیاتی مباحثہ جیت لیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی تھے۔۔ 21 سے 24 نومبر 2019 ء کے دوران منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں پاکستان کے نمایاں تعلیمی اداروں کے طلبا ء و طالبات شریک ہوئے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے شریک طلباء میں سر ٹیفیکیٹس اورجیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیئے۔ انگلش مباحثہ میں پہلا انعا م پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے جینٹیلمین کیڈٹ عبدالقدیر جبکہ دوسرا انعام سر سید گورنمنٹ گرلز کالج کراچی کی مس کشف فہیم نے حاصل کیا۔ اردو مباحثہ میں بھی پہلا انعام پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے جینٹیلمین کیڈٹ جنید ابراہیم نے جیتا جبکہ لاہورکالج فار ویمن کی مس رابعہ بصری دوسرے انعام کی حقدار ٹھریں۔

اس سال آل پاکستان بین الکلیاتی مباحثہ کا موضوع “قومیت، کشمیر اور آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ” تھا ۔ اکیڈمی ڈرامیٹیک کلب نے مسئلہ کشمیر اور پاک فضائیہ کے کامیاب آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کو اجاگر کرنے کے لئے شاندار خاکے پیش ۔ئے،آل پاکستان بین الکلیاتی مباحثہ 1974 ء سے پی اے ایف اکیڈمی کے تعلیمی کیلنڈر کا مستقل حصہ چلا آ رہا ہے اور اسے ملک بھر میں منعقد ہونیوالے تمام مباحثوں میں نمایاں حیثیت حا صل ہے۔ ان مقابلوں کے شرکاء کو کیڈٹس کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کا موقع بھی ملتا ہے اور اکیڈمی کے شب و روز کے بارے میں کچھ آگاہی بھی حا صل ہوتی ہے۔