پاک بحریہ کے دو جہازوں کا موریتانیہ کا دورہ، مشن کمانڈر کی اہم ملاقاتیں، میڈیکل کیمپ کا انعقا

پاک بحریہ کے دو جہازوں کا موریتانیہ کا دورہ، مشن کمانڈر کی اہم ملاقاتیں، میڈیکل کیمپ کا انعقاد اور موریتانی عوام کا پاکستان کو خراجِ تحسین۔ ترجمان پاک بحریہ

موریتانیہ کی بندرگاہ نواکشوط میں میزبان بحریہ نے پاکستانی جہازوں معاون اور اصلت کا پُرتپاک استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ

مشن کمانڈر نے میزبان بحریہ اور سول حکام سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور پاک بحریہ کے سمندری تحفظ کے اقدامات کو اجاگر کیا- ترجمان پاک بحریہ

مشن کمانڈر نے امیرالبحر کی جانب سے موریتانی عوام اور بحریہ کے لیے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔ ترجمان پاک بحریہ

پاک بحریہ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت موریتانیہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں 2000 سے زائد افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ ترجمان

موریتانین عوام نے پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ترجمان

اس موقع پر پاک بحریہ کے جہاز معاون پر عشایئے کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ ترجمان

عشائیہ میں موریتانین بحریہ کے اعلی حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ

دورے کا مقصد پاکستان کے مثبت امیج کا فروغ، دوطرفہ بحری تعاون کا مزید استحکام اور انسانی ہمدردی کے جزبے کو فروغ دینا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ