ریکٹ اینڈ بینسر کے ورکرز کی سالانہ سروس ایوارڈ اور پرموشن کی تقریب، سالانہ ڈنر


کیپشن۔۔
ریکٹ پاکستان کے سالانہ عشاٸیہ میں جنرل سیکریٹری مختار اعوان کا وسیم جمال،بلند اقبال، نوشاد اختر ،میر ذوالفقار علی،حنیف بلوچ،اور دیگر مزدور رہنماوں کے ہمراہ گروپ فوٹو

======================

مختار اعوان کی تعریف کمپنی کے ورکرز ہی نہیں باہر کے لوگ بھی کرتے ہیں،حبیب جنیدی،ہمارا اتحاد ہی ہماری کامیابی ہے ۔مختار اعوان

کراچی ( ) ریکٹ اینڈ بینسر کمپنی کی سالانہ سروس ایوارڈ اور پرموشن کی لیٹرز کے اجراء تقریب مقامی ھال میں منقعد کی گئی۔ جس میں ریکٹ کمپنی کی انتظامیہ نے ملازمین میں ایواڈ اور لیٹر جاری کئے گئے
تقریب کا انتظام آر بی پاک ورکرز یونین CBA نے کیا تھا جس میں یونین کے ورکرز، ریکٹ اینڈ بینسر کمپنی کی انتظامیہ اور محنت کشوں کی نمائندہ تنظیمیں کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں۔ شرکت کی
اس موقع پر پیپلز لیبر بیور سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے کہا کہ محنت کشوں کے ساتھ جہاں بھی کوئی مسئلہ یا مشکلات ہوگئی ہم اس کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ متحدہ لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری مختار اعوان کی تعریف صرف ان کے ار بی پاک ورکرز یونین کے کارکنان ہی نہیں کرتے بلکہ ان کے مخالفین بھی ان کی کارکردگی اور ایمانداری کی تعریف کرتے ہیں۔ امید ہے کہ وہ بطور ممبر گورننگ باڈی سیسی بھی اہم کردار ادا کریں گئے۔اس موقع پر ہائی لیکس فارمہ یونین کے جنرل سیکرٹری بخت زمان نے کیا کہ ہم مختار اعوان سے سیکھتے ہیں ان سے رہنمائی لیتے ہیں ان کی یونین کی کارکردگی کی مثالی ہے۔
سیسی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری وسیم جمال نے کہا کہ پاکستان اور بلخصوص سندھ میں محنت کشوں کے خراب حالات ہیں اس میں آر بی پاک ورکرز یونین اور ان کے عہدیداران بلخصوص مختار اعوان اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے کہ وہ اپنے ورکرز کے حقوق کا تحفظ کررہی ہے.آر بی پاک ورکرز یونین اور ایم ایل ایف کے سیکریٹری جنرل مختار اعوان نے کہا کہ ہماری ساری کامیابی میں اللہ کی مدد اور کارکنان کی جدوجہد شامل ہے ۔ ہمارے اتحاد نے ہمیشہ ہمیں کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔ تقریب میں متحدہ لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر آصف خان خٹک،
پیپلز لیبر بیور سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی، جنرل سیکرٹری حسین بادشاہ، ہائی لیکس فارما کے جنرل سیکرٹری بخت زمان، سنیئر نائب صدر شاہد علی خان، پاکستان کیبل یونین کے جنرل سیکرٹری سلیم خان، شفیع ٹینری یونین کے جنرل سیکرٹری سید حلیم خان، سوشل سیکورٹی بچاؤ تحریک کے مرکزی رہنما نوشاد اختر، سیسی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ندرت بلند اقبال اور جنرل سیکرٹری وسیم جمال، بولان یونین کے جنرل سیکرٹری نواز علی داد، قمر الحسن ،میر ذوالفقار ، حنیف بلوچ ، محمد عثمان SBCA کی CBA کے چیئرمین حیسن البراہیم کاکا نے بھی شرکت کی ۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC