نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور صوبائی وزراء کے ہمراہ ہنگامی دورے پر رحیم یار خان پہنچ گئے انہوں نے رحیم یارخان ائرپورٹ پر کچے میں جاری بد امنی اور آپریشن کےحوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی

رحیم یارخان (وحید رشدی) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور صوبائی وزراء کے ہمراہ ہنگامی دورے پر رحیم یار خان پہنچ گئے انہوں نے رحیم یارخان ائرپورٹ پر کچے میں جاری بد امنی اور آپریشن کےحوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا گیا وزیر اعلی نے ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کے لیئے حتمی گرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا انہوں نے ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی کی ہدائت کی وزیراعلی نے کہا کہ کچے کے علاقے میں کاشت فصلوں کی فوری کٹائی کی جائے تاکہ شرپسندوں کو چھپنے کی جگہ نہ مل سکے آر پی او بہاولپور نے گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ میں پولیس کے 3 کانسٹیبلان کی شہادت اور پولیس کارروائی میں 4 ڈاکووں کے مارے جانے کے حوالے سے بریفنگ دی صوبائی وزراء عامر میر، ابراہیم حسن مراد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ، ڈی پی او رحیم یار خان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے بعد ازاں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پولیس ریسٹ ہاوس میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل غلام حسین کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی انہوں نے شہید کانسٹیبل غلام حسین کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا وزیر اعلیٰ نے شہید کانسٹیبل غلام حسین کے اہل خانہ اور والد سے ملاقات کر کے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت شہید غلام حسین کے خاندان کی ہر ممکن دیکھ بھال کرے گی وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل غلام حسین کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور جسد خاکی پر پھول رکھے انہوں نے پولیس شہداء محمد قاسم اور محمد ارشاد کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور شہید کانسٹیبلز کے والد و بھائیوں کو دلاسہ دیا وزیراعلی نے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان میں کچا آپریشن میں زخمی ہونے والے کانسٹیبلز کی عیادت اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی انہوں نے ہسپتال کے ایم ایس کو ہدائت کی کہ زخمیوں کے بہترین علاج میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے
====================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC