سی پیک ہماری ترجیح نمبر ایک ہے: فردوس عاشق اعوان

ایک بیان میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ راہداری پورے خطے کی ترقی اور خوش حالی کی نئی راہیں کھولے گی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے پر امریکی خدشات سے اتفاق نہیں کرتے، منصوبہ ہماری اقتصادی ترقی کا ضامن ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ چین قریبی دوست ہے، آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمیشہ ڈٹ کر ساتھ دیا، حکومت کی قومی پالیسی سے متعلق ترجیحات میں سی پیک نمبر ایک ہے، اقتصادی راہداری سے خوش حالی آئے گی۔

امریکی نائب وزیر خارجہ کے بیان پر پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جنگ نے ردعمل میں کہا تھا کہ اگر پاکستان مشکل میں ہو تو قرضوں کی واپسی کا تقاضا نہیں کریں گے، پاکستانی، چینی میڈیا کو سی پیک کے خلاف پروپیگنڈے کا سامنا کرنا چاہیے۔

بعد ازاں پاکستان نے پاک چین راہداری منصوبے پر امریکی نائب وزیر خارجہ کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے ایلس ویلز کے سی پیک سے متعلق تجزیے کو بے بنیاد قرار دیا